ابنا: جنرل فرزاد اسماعیل نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ماہرین نے اس راڈار کی نیوی گيشن اور ہدف کو نشانہ بنانے کی توانائي میں چالیس فیصد اضافہ کیا ہے۔ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ مذکورہ راڈار اپنی نوعیت کے پیشرفتہ راڈاروں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ راڈار سسٹم بلاوقفہ اور بغیر کسی خطا کے کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم اونچائي پر کام کرنے والے راڈار کی توانائي بھی دوگنی کردی گئي ہے اور کم اونچائي نیز متوسط اونچائي پر کام کرنے والے راڈاروں میں الکٹرانیک وار فیر کی توانائيوں کا اضافہ کیا گيا ہے جو اپنی مثال آپ ہیں۔
.......
/169