ابنا: امریکہ کی نشینل سیکیورٹی کے ڈاریکٹر"جیمز کلاپر" نے امریکی سینٹ کی کمیٹی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شام میں انتہا پسندوں کے حوالے سے تشویش اپنی جگہ موجود ہے۔ امریکہ کی نشینل سیکیورٹی کے ڈاریکٹر نے مزید کہا کہ شام میں ایسے گروہ موجود ہیں کہ جو امریکی و یورپی دھشتگردوں کو ٹرینئگ دے رہے کہ تاکہ یہ دھشتگرد اپنے وطن واپس جاکر دھشتگردانہ کاروائیاں انجام دیں۔ "جیمز کلاپر" نے شام میں غیر ملکی دھشتگردوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی ہے اور کہا ہے اتنی بڑی تعداد کے اپنے ملکوں میں واپسی نہایت ہی خطرے کی بات ہے۔ یادرہے کہ اس امریکی عہدیدار کے یہ دعوے ایسی صورت حال میں سامنے آئے ہیں کہ شام کے بحران کے آغاز سے لیکر اب تک وائٹ ہاؤس ، شام میں سرگرم دھشتگردوں کی بھرپور مدد حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکہ دوبارہ دھشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
.......
/169