ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان ایران کا دورہ مکمل کرکے استنبول روانہ ہوگئے ہیں۔ ترکی کے 4 وزیر بھی ترک وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ترک وزیر اعظم نے آج ایران کے صدر حسن روحانی اور ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ دوطرفہ روابط ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ترک وزیر اعظم نے اس دورے کے دوران باہمی معاہدوں کی 4 دستاویزات پر دستخط بھی کئے جن میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی تعاون کونسل کے معاہدے کو اہم قراردیا جارہا ہے۔
.......
/169