28 جنوری 2014 - 20:30
امریکہ کا الزام، پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کا اب بھی اثرورسوخ

امریکی خفیہ اداروں نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کی نظریاتی بنیاد، اب بھی موجود ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق امریکہ کے ان اداروں نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کمزور ضروری ہوئی ہے لیکن اس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے امریکی خفیہ اداروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ القاعدہ کی کمان، اب مرکزی نہیں رہی۔ نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جیمزکلیپر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کی عملی کاروائی پانچ مختلف تنظیموں کے ہاتھوں میں ہے جو 12 ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش رکھتا ہے لیکن امریکا کے ساتھ اس کا تعاون کشیدگی کا شکار ہوسکتا ہے۔اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی کوششوں کی قدردانی کی گئی ہے جبکہ اس رپورٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کا بھی ذکر کرتے ہوئے فریقین کی جانب سے احتیاط کے ساتھ آگے بڑھے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

.......

/169