25 جنوری 2014 - 20:30
امریکہ میں سخت اقتصادی حالات سے عوام میں بے چینی

پنٹاگوں کے سابق عہدیدار اور دفاعی امور کے ا یک ماہر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے امریکی حکومت قرضوں اور بجٹ خسارے میں مبتلا ہوچکی ہے۔

ابنا: مایکل ملوف نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس  نے دوہزار پندرہ سے دوہزار انیس تک کے دفاعی بجٹوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے جبکہ وائٹ ہاوس بری طرح سے اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ پنٹاگوں کے اس سابق عہدیدار نے کہا کہ فوجی بجٹ بڑھانا بجٹ برباد کرنے کے معنی میں ہے اور امریکہ اپنی جنگوں پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے ملک کی معیشت اور عوام کی صورتحال سدھارنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ امریکہ میں سخت اقتصادی حالات سے عوام میں بے چینی پھیل گئي ہے۔

.......

/169