23 جنوری 2014 - 20:30
آیت اللہ اختری: دشمنان اسلام کی مذہبی فتنہ انگیزیوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت

عالمی مجلس اہل بیت (ع) کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محمدحسن اختری نے آج تھران کی نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ وھابیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جہاں کہیں بھی خون بہایا جارہا ہے وہاں وھابیت کے پیرو کاروں کا ہاتھ ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی مجلس اہل بیت (ع) کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محمدحسن اختری نے آج تھران کی نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ وھابیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جہاں کہیں بھی خون بہایا جارہا ہے وہاں وھابیت کے پیرو کاروں کا ہاتھ ہے۔

عالمی مجلس اہل بیت (ع) کے سیکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ وھابی تکفیری گروہوں کا ہی حصہ ہیں اور یہ گروہ عالمی سامراجی طاقتوں کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور وھابیت کا مقصد و ہدف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا ہے۔

آیت اللہ "محمدحسن اختری" نے مزید کہا کہ پیغمبر گرامی اسلام حضرت محمد مصطفیۖ  کی ولادت باسعادت سے لیکر اب تک اسلام کے دشمنوں کی ہر زمانے میں یہ کوشش رہی ہے کہ دین مبین اسلام کو نقصان پہنچایا جائے اور اس میں انحراف پیدا کیا جائے۔

عالمی مجلس اہل بیت (ع) کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ "محمدحسن اختری" نے وضاحت کی اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی بعض عناصر نے یہ کوشش کی کہ عوام کو انقلاب سے دور کردیں لیکن عوام کی آگاہی و ہوشیاری اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی تدبیر کے نتیجے میں یہ تمام کوشیشں ناکام رہیں۔

.......

/169