22 جنوری 2014 - 20:30
شامی صدر: ترکی اور سعودی عرب، شام کے خلاف جنگ کے سر غنہ

شام کے صدر کی سیاسی و ذرائع ابلاغ کے امور کی مشیر نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ سعودی عرب اور ترکی شام کے عوام کے خلاف جنگ کے سرغنہ شمار ہوتے ہیں کہا کہ یورپ نے شام کے حوالے سے اپنے موقف میں کچھ تبدیلی پیدا کی ہے۔

ابنا: روسی ریڈیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شام کے صدر کی سیاسی و ذرائع ابلاغ کے امور کی مشیر "بثینہ شعبان" نے کہا کہ شام کے وزیر خارجہ "ولید معلم" نے جنیوا ٹو اجلاس کو ملت شام کی خواہشات کا ترجمان اور شام مخالف گروہوں کو ملت شام کی تباہی کا باعث قرار دیاہے۔"بثینہ شعبان" نے مزید کہا کہ ہم نے نہایت ہی اطمینان کے ساتھ اس کانفرنس میں شرکت کی ہے شام کی حکومت کے مطالبات ، اس ملک کے عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہیں۔ شام کے صدر کی سیاسی و ذرائع ابلاغ کے امور کی مشیر "بثینہ شعبان" نے کہا کہ جنیواٹو کانفرنس کے لئے شام کے صدر کے پیغام میں بھی ملت شام کے مفادات کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض ممالک ملت شام کے حقیقی دشمن کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

.......

/169