ابنا: امریکہ نے افغانستان کی مالی امداد میں کمی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس نے گذشتہ برس کے مقابلے میں اس سال افغانستان کی مالی امداد میں پچاس فیصد کمی کردی ہے۔ امریکی حکومت نے اس سال افغانستان کے لئے دو ارب ڈالر امداد کی درخواست کی تھی لیکن کانگریس نے اس رقم کو پچاس فیصد گھٹا دیا ہے اور صرف ایک ارب ڈالر کی منظوری دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے دوہزار بارہ میں ٹوکیو میں افغانستان کے ڈونر ممالک کے اجلاس میں وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان کو سالانہ دو ارب ڈالر سول امداد اور چار ارب ڈالر فوجی امداد دے گا۔ امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو امریکی امداد حاصل کرنے کےلئے واشنگٹن۔ کابل سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے۔ امریکہ، حامد کرزئي پر دباؤ ڈال کر انہیں سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔ ادھر امریکہ میں جنگ مخالف رہنما ریک روزوف نے کہا ہے کہ افغانستان کی امداد کم کرکے امریکہ نے افغانستان کو سزا دی ہے۔ پریس ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے ریک روزوف نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کو سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے پرمجبور کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے اس اقدام کو غیر قانونی قراردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499398
امریکہ نے افغانستان کی مالی امداد میں کمی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس نے گذشتہ برس کے مقابلے میں اس سال افغانستان کی مالی امداد میں پچاس فیصد کمی کردی ہے۔