ابنا: ایک مصری نامہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ قطری و مصری مفتی "یوسف قرضاوی" نے قطر کا امیر بنے سے پہلے"تمیم بن حمد" کو سنگسار کیئے جانے کا فتوی جاری کیا تھا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کے اخبار "الوفد" کے ایڈیٹر "وجدی زین الدین" نے "صدی البلد" ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام "اتاق تحریر" میں کہا کہ "قرضاوی" نے قطر کے موجودہ امیر "تمیم بن حمد" کے اس منصب پر فائز ہونے سے پہلے، اخلاقی فساد کی بنا پر سنگسار کیئے جانے کا فتوا دیا تھا۔ "وجدی زین الدین" نے مزید کہا کہ "تمیم بن حمد" نے اپنے لئے سنگسار کا فتوا دیئے جانے کے باعث قطری و مصری مفتی "یوسف قرضاوی" قطر سے نکال باہر کرنے کا حکم دیتے ہوئے "قرضاوی" کو گمراہ شیخ کے نام سے یاد کیا تھا۔ لیکن اس فتوے کے بعد قطر کے سابق امیر نے "قرضاوی" کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ، پھر "تمیم بن حمد" کی مدح شروع ہوگئی اور اس بناپر "قرضاوی" کو قطر میں رکنے کی اجازت مل گئی۔ ادھر چند دنوں قبل بعض خبری ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ قطر کے امیر"تمیم بن احمد" نے "قرضاوی" کو دوحہ کے امام جمعہ و جماعت کے منصب سے علحیدہ کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499169
ایک مصری نامہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ قطری و مصری مفتی "یوسف قرضاوی" نے قطر کا امیر بنے سے پہلے"تمیم بن حمد" کو سنگسار کیئے جانے کا فتوی جاری کیا تھا۔