ابنا: پولیس اہل کار پولیس لائنز سے سر ڈھیری جارہے تھے۔ اس دوران وین کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے جانے والے 6اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کی زد میں آکر اسکول جانے والا ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب تھا۔زخمیوں کو چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔
.......
/169