اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جوان آن لائن ویب سائٹ نے رہبر انقلاب اسلامی کی چند تاریخی تصویریں شائع کی ہیں جن میں رہبر انقلاب کے ساتھ شہید حجت الاسلام والمسلمین سید فخر الدین رحیمی بھی نظر آرہے ہیں۔ شہید رحیمی کو بھی استبدادی پہلوی حکومت نے جلاوطن کرکے ایران شہر میں سکونت اختیار کرنے پر مجبور کیا تھا۔ شہید سید فخرالدین آیت اللہ بہشتی سمیت حزب جمہوری اسلامی کے مرکزی دفتر میں ہونے والے دھماکے میں ہونے والے 72 شہیدوں میں سے ایک ہیں جو شہادت کے وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے رکن تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭




