ابنا: کراچی میں عید میلاد النۖبی کا جشن منانے کیلئے گلی گلی قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجادیے گئے ہیں۔ اور عاشقانِ رسوۖل سرورکائنات کے حضور نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔کراچی کی نمائش چورنگی پر 12800 دیئے روشن کئے گئے ہیں۔لاہور میں بھی عاشقان رسوۖل کا جوش و خروش دیدنی ہے،عید میلاد پر ملتان کے فیضان مدینہ میں محفل نعت کا سلسلہ جاری ہے،نامور ثناخواں حضور اکرۖم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔کوئٹہ میں بھی پرنور محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے اور جلوس نکالے جارہے ہیں،پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کوٹلی میں بھی جشن آمد رسوۖل بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔جشن ولادت رسول اللہ(ص) کے موقع پر راولپنڈی کے بازار، گلی کوچے اور مساجد برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں، درود و سلام کی گونج سے شہر کا شہر انوار و تجلیات سے منور ہے۔ عاشقان رسول یوم ولادت مصطفی شان و شوکت سے منانے کی تیاریوں میں مگن ہیں اور علماء سیرت طیبہ بیان کر کے اس پر عمل کا درس بھی دے رہے ہیں۔پشاورمیں عیدمیلادالنۖبی کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سلسلے میں پشاور کے جناح گراوٴنڈمیں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا اورپاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ادھر عیدمیلادالنبۖی کے موقع پر لاہور میں بھی 21 توپوں کی سلامی ،عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کے موقع پر فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔
.......
/169