ابنا: ہندوستان سے پولیو بیماری کے خاتے کے اعلان پر لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ہندوستان میں آخری پولیو کیس کے رجسٹریشن کو 3 سال مکمل ہو نے پر اسے پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا۔اس اہم کامیابی پر اس ملک میں حکومت اور عوام نے جشن منایا۔ ہندوستان کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے باضابطہ طور پر مارچ کے مہینے میں پولیو سے پاک قرار دیا جائیگا جے کے سلسلے میں کاغذی کارروائی کی جا رہی ہے۔13 جنوری 2011ء میں کولکتہ کی رخسار پولیو کا شکار آخری مریضہ تھی ، جو اب معمول کی زندگی گزارر ہی ہے۔ پولیو ایک ایسا مرض ہے جس سے حفاظتی ٹیکوں کی مدد سے بچا جا سکتا ہے۔پاکستان اور افغانستان سمیت بعض ملکوں میں یہ مرض اب بھی معصوم بچوں کی معذوری کا سبب بن رہا ہے۔
.......
/169