6 جنوری 2014 - 20:30
بندر بن سلطان، شام میں دہشتگردوں کی کھلی حمایت کررہے ہیں

ایران کے پارلیمانی نمائندے سید مرتضی حسینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، علاقے میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے۔

ابنا: سید مرتضی حسینی نے کہا ہے کہ علاقے اور خاصطور سے شام میں دہشتگردوں کو مکمل مسلح کرنے میں سعودی عرب ملوث ہے۔ مجلس شورائے اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب، علاقے میں امریکہ کی حمایت سے ایسے کاموں میں مشغول ہے جو دنیا میں اسلام کی ساکھ متاثر کررہے ہیں اور سعودی عرب کی انٹلیجنس تنظیم کے سربراہ بندر بن سلطان، شام میں دہشتگردوں کی کھلی حمایت کررہے ہیں۔ادھر عراق کے پارلیمانی نمائندے علی العلاق نے بھی دعوی کیا ہے کہ  علاقے میں دہشتگردی کے فروغ میں سعودی عرب کا کردار مکمل نمایاں ہے۔عراق کے اس پارلیمانی نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو علاقے میں دہشتگردوں کی حمایت کے اپنے اقدام کا جواب دہ ہونا پڑیگا۔قابل ذکر ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب، دہشتگردی کا حامی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ماسکو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک قرارداد منظور کرکے سعودی عرب کا نام دہشتکردی کی حمایت کرنے والے ملکوں فہرست میں قرار دے۔

.......

/169