5 جنوری 2014 - 20:30
2013 کے اہم واقعات

مصر میں "محمد مرسی" کی معزولی کے بعد ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والا سمجھوتہ 2013 کے اہم ترین واقعات میں شمار کیا جارہا ہے۔

ابنا: تقریبا 53 فیصد لوگوں نے مصر میں "محمد مرسی" کی معزولی اور اخوان المسلمین پر پابندی لگائے جانے کے واقعات کو 2013 کے اہم ترین واقعات میں قرار دیا ہے۔ جبکہ مصر کے واقعات کے بعد ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کو 2013 کا دوسرا اہم ترین واقعہ قرار دیا ہے۔ "روسیاالیوم" ٹی وی چینل کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں شرکت کرنے والوں نے دنیا میں جاسوسی کی کاروائیوں کے بارے میں اسنوڈن کے انکشافات اور شام کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال جیسے واقعات کو بھی 2013 کے اہم واقعات میں سے قرار دیا ہے۔ "روسیاالیوم" ٹی وی کے اس سروے میں عرب ممالک کے 21 ہزار سے زیادہ باشندوں نے شرکت کی ہے۔

.......

/169