4 جنوری 2014 - 20:30
عراق: کرد "پیشمرگ فورسز" کی داعش کے خلاف جنگ کےلئے تیاری

کردستان کی خودمختار حکومت کی "وزارت پیشمرگ" نے اعلان کیا ہے کہ پیشمرگ فورسز نے کردستان کی طرف القاعدہ کے ذیل گروپ کے دہشت گردوں کی پیشقدمی کا سامنا کرنے کے لئے مکمل تیار کرلی ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت پیشمرگ (یا دفاع کی وزارت) کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل جبار یاور نے کہا ہے کہ کرد فورسز نے دیالہ، صلاح الدین، کرکوک اور نینوا میں دہشت گرد ٹولوں کے داخلے کا راستہ روکنے کے لئے ایک دفاعی پٹی تشکیل دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیشمرگ فورسز قبل ازیں عراق کی وزارت دفاع کے سے ہمآہنگ ہوکر بعض علاقوں میں تعینت کی گئی تھیں تاہم الانبار میں سرکاری فورسز کی کاروائی شروع ہونے کے بعد مغربی محاذ پر کرد فورسز کی رسد اور کمک میں اضافہ کیا گیا تاکہ دہشت گرد ٹولے کردستان میں داخل نہ ہوسکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٭۔٭