1 جنوری 2014 - 20:30
علامہ ساجد علی نقوی کی کوئٹہ میں زائرین کی بس پر ہونیوالے خودکش حملے کی شدید مذمت

ادھر اپنے مذمتی بیان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ بے یارو مددگار مسافروں سمیت ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے۔شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل نے سانحہ کے سوگ میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ابنا:  تفصیلات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں ایران سے پاکستان آنے والی زائرین کی بس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، کراچی سے کوئٹہ اور پارا چنار سے گلگت بلتستان تک پورا ملک جل رہا ہے، اس لئے حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے تدارک کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اس موقع پر انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ بے یارو مددگار مسافروں سمیت ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے اور پورا ملک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے۔ اس لئے اب حکومت کو چاہیے کہ فوراً دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دہشت گردوں کے سرپرستوں پر آہنی ہاتھ ڈالے۔

.......

/169