25 دسمبر 2013 - 20:30
روس اور چین، شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کے تحفظ کی ذمہ داری

روس اور چین نے شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور وہ حمل و نقل کے دوران انہیں تحفظ فراہم کریں گے۔

ابنا: روسی وزارت خارجہ میں سکیوریٹی اور ترک اسلحہ شعبے کے سربراہ میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ امریکہ روس اور چین اس بارے میں اقوام متحدہ میں تفصیلی مذاکرات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات بند کمرے میں انجام پائيں گے اور شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کو سمندری راستوں سے  لے جانے کے امکان کاجائزہ لیا جارہا ہے۔ اولیانوف نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے کے نمائندے بھی ان مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ یہ پہلی بار ہے کہ روس اور چین اس طرح کی مشترکہ کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ نہایت حساس ہے۔ روس کی تجویز کے مطابق شام نے اپنے کیمیاوی ہتھیار نابود کرنے پر آمادگي کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ اقوام متحدہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔

.......

/169