اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "کل العراق" نامی نیوز ویب سائٹ نے لکھا کہ تکفیری ـ وہابی دہشت گردوں نے کرکوک کے جنوب میں طوز خورماتو سے کربلا جانے والی ایک بس کے راستے میں دو بموں کے دھماکے کئے لیکن کہ دھماکے اللہ کے فضل سے کسی جانی نقصان کا سبب نہ بن سکے۔ ادھر صوبہ صلاح الدین میں ایک پولیس افسر نے کہا کہ ایک بم تکریت کے جنوب میں سامرا کے مقام پر دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر حاضر ہوئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بغداد آپریشنل زون کے کی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری فورسز نے کربلا کی طرف پائے پیادہ سفر کرنے والے زائرین حسینی پر ہونے والی ایک دہشت گردانہ کاروائی کو ناکام بنایا۔اس اعلان کے مطابق تکفیری دہشت گرد جنوبی بغداد میں ایک موٹر سائیکل بم دھماکہ کرکے پائے پیادہ کربلا جانے والے زائرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم بغداد پولیس نے حالات کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے نہروان کے علاقے میں ایک باغ کے اندر سے اس موٹرسائیکل کو برآمد کرلیا جو دھماکے کے لئے تیار تھا۔ اس موٹر سائیکل بم کو پولیس کے بم ڈسپوزل کے شعبے کے کارکنوں نے ناکارہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭