16 دسمبر 2013 - 20:30
ملتان، علامہ ناصر عباس کو دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے حاطے میں سپردخاک کردیا گیا

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ آج 11 بجے دن دربار حضرت شاہ شمس پر ادا کی گی۔

ابنا: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ آج 11 بجے دن دربار حضرت شاہ شمس پر ادا کی گی۔ وصیت کے مطابق نماز جنازہ معروف ذاکر اہلبیت آغا سید علی حسین قمی کی اقتدا میں ادا کی گی۔ قبل ازیں علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ اسپورٹس گرائونڈ ملتان میں اد اکی جانی تھی لیکن سکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب شہید کی نماز جنازہ دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر ادا کی گی۔ علامہ ناصر عباس کی تدفین بھی دربار شاہ شمس تبریز کے احاطے میں موجود قبرستان میں کی گی۔ اس موقع پر رکعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشک بار تھی.

.....

/169