28 نومبر 2013 - 20:30
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی مراجع عظام سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قم مقدسہ میں مراجع تقلید سے ملاقات کی اور انہیں پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قم مقدسہ میں مراجع تقلید سے ملاقات کی اور انہیں پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آج قم میں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی سے ملاقات میں علاقائي اور عالمی مسائل نیز پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد جواد ظریف نے مراجع کرام کی حمایت اور ان کی رہنمائيوں کو نہایت اہمیت کا حامل قراردیا۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس ملاقات میں ایٹمی مذاکرات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے علاقے اور عالم اسلام میں شیعہ فوبیا سے مقابلہ کئےجانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ آیت اللہ صافی گلپائيگانی نے ایران کی مذاکرات کار ٹیم کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتےہوئے امید کا اظہار کیا کہ ان مذاکرات سے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل ہونگي۔ واضح رہے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے نمائندے سید جواد شہرستانی سے بھی ملاقات کی اور مختلف مسائل پر بالخصوص عراق کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲