27 نومبر 2013 - 20:30
علاقائی ملکوں سے تعلقات میں فروغ، ایران کی ترجیحات

وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ اسلامی، عرب اور خاص طور سے اہم حساس علاقے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانا، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بتایا کہ صدر روحانی نے سبھی ہمسایہ اور علاقائی ملکوں کے ساتھ زیاد سے زیادہ تعاون کی بنیاد پر علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کو حکومت کے ایجینڈے میں شامل کر رکھا ہے اور سفارتی محکمہ بھی پوری سنجیدگی سے اس پر کاربند ہے۔ وزرات خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران، عالم اسلام اور ہمسایہ ملکوں کے مفاد ایک دوسرے سے منسلک ہیں اسی لئے مسائل کے حل کا سب سے منطقی راستہ علاقائی ہماہنگی، تعمیری تعاون اور لین دین کو مستحکم بنانا ہے۔......./169