18 نومبر 2013 - 20:30
علی شمخانی: لبنان دھماکہ، صہیونی ریاست کی سامراجی ماہیت کا عکاس

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران سفارت خانے کے سامنے دھشتگردانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابنا: ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری " علی شمخانی " نے آج تھران میں شام کے سفیر " عدنان محمود " کے ساتھ ملاقات میں بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والی دھشتگردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے جرائم صہیونی حکومت کی سامراجی ماہیت کے عکاس ہیں اور صہیونی حکومت دھشتگرد گروہوں کے ساتھ ہماہنگ ہے۔ "علی شمخانی" نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انسانیت کے خلاف اس قسم کی کاروائیاں ، ان کاروائیوں کے عامل و حامیوں کے حوالے سے عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی نفرتوں کا باعث بن رہی ہیں، کہا کہ اس قسم کا دباؤ اسلامی مزاحمت کے جاری سلسلے کے حوالے سے ایران کی حمایت کے راستے میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کرسکتا۔  ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری " علی شمخانی " نے اسی طرح شام کے بحران کے حل کے لئے سفارتی کوشیشوں کو اپنائے جانے کی ضرورت اور دھشتگرد گروہوں کے خلاف شام کی فوج کی حالیہ کامیابیوں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے عالمی رائے تبدیل ہورہی ہے اور شام کے عوام کی خواہشات کے مطابق شام کے بحران کے حل کے حوالے سے عزم و ارادے میں اضافہ ہورہا ہے۔ " علی شمخانی " نے جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مغرب کے پاس ایران کے جوہری مسئلہ کے حل کے لئے  مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے اور پابندیاں و غیر منطقی دباؤ اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم و ارادے میں تبدیلی نہیں لاسکتا۔ تھران میں شام کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں اپنے ملک کی قومی سلامتی کے دفتر کے سربراہ " علی مملوک " کا تحریری پیغام " علی شمخانی " کو پیش کیا اور شام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور اقدامات کی قدردانی کی۔

.......

/169