18 نومبر 2013 - 20:30

اسرائيلی ریڈیو نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے خان یونس میں واقع شرق القرارہ کے علاقے میں بولڈوزروں کے ساتھ پیش قدمی کرنے والے صہیونی فوجیوں کو مارٹر گولے کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوگۓ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق مشرقی خان یونس میں اسرائيلی فوجیوں کی پیشقدمی کے بعد ان کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپ ہوگئی۔ صہیونی فوجیوں نے آج غزہ کے ساحلوں پر فلسطینی ماہی گیروں کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا اور ان کو سمندر سے پسپائي اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔ اسرائيلی جنگي طیاروں نے رفح شہر کی فضائي حدود پر پروازیں کیں اور انھوں نے لوگوں کے درمیان خوف و ہراس پیدا کرنے کے لۓ نیچی پروازیں کیں۔

.......

/169