ابنا: ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے آج دوسرے روز بھی بیت اللحم میں العبیدیہ کے علاقے پر حملہ کیا جہاں سے انھوں نے دو چھوٹے بچّوں اور ایک جوان کو گرفتار کرلیا۔ جنین پر بھی حملہ کرکے صہیونی فوجیوں نے دو جوانوں گرفتار کیا۔ دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن کے مختلف علاقوں سے ترانوے فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت اور فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے درمیان سازشی مذاکرات کے موقع پر صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔
.......
/169