17 نومبر 2013 - 20:30
سانحہ پنڈی، ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی نشاندہی کاعمل شروع کردیا،رانا ثناء

راولپنڈی…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے ،کسی ملزم کو نہیں چھوڑیں گے ،انتظامی لاپروائی کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا،

ابنا: وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کاعمل شروع کردیاہے،تحقیقات غیرجانبدارانہ ہونگی ،صوبے میں حالات جلد بہتر ہو جائیں گے،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت علماء کرام بالخصوص مہتمم مدرسہ کی شکر گزار ہے جنہوں نے عوام کو پرامن رکھا،تمام علماء سے اپیل ہے کہ ملک میں احتجاج کو ختم کر دیں ،ان کاکہنا تھا کہ واقعے میں انتظامی غفلت اورلاپرواہی کرنیوالوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

.......

/169