16 نومبر 2013 - 20:30

یمن کی تنظیم برائے آزادی اور حقوق کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کی رکنیت منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: علی الدلیمی نے کہا سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں خاص طور پر یمنی اور اتھیوپیائی مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سعودی عرب کی رکنیت  اس کونسل پر ایک بدنما داغ ہے اور اس کونسل سے سعودی عرب کی رکنیت منسوخ  ہونی چاہیئے۔ علی الدلیمی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے  ممبر ممالک سے سعودی عرب کو دی گئی اپنی حمایت واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کے عالمی منشور کا دفاع کرے اور سعودی عرب ميں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ انہوں نے سعودی عرب کو حاصل امریکہ کی ہمہ جانبہ حمایت پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف وروزی کی پردہ پوشی کررہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال کے آغاز  سے غیر ملکی مزدوروں کو نکالنے کا اقدام کیا ہے اور اب تک اس سلسلے میں بیس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

.......

/169