ابنا: انسانی حقوق کے اس کارکن نے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت فرقہ واریت پھیلانے کیلئے شیعہ مسلمانوں پر حملے کرنے کے علاوہ انھیں نواسۂ رسولۖ کی عزاداری میں شرکت سے روکنے کی کوشش اور انھیں امام بارگاہوں میں جانے سے روک رہی ہے۔محمد التاجر کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے مجالس عزاء میں تقریر و نوحہ خوانی کرنے والے کئی نوحہ خوانوں اور مقررین کو طلب کرلیا ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت کے یہ سارے اقدامات، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی حکومت نے اپنے ملک کے عوام کے پرامن مظاہروں کو بارہا تشدّد کا نشانہ بنایا ہے جس میں ابتک سینکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے ایک تفتیش کار احمد علی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ بحرین کی عدلیہ کا نظام منصفانہ اور آزادانہ نہیں ہے اور وہ آل خلیفہ کی ہدایات پر عمل کرتی ہے جن کی بنیاد پر بلاسبب قید کی زندگی گذارنے والے مظلوم بحرینی شہریوں کو شدید ایذائیں پہنچائی جارہی ہیں۔
.......
/169