6 نومبر 2013 - 20:30
گجرات میں دہشتگردوں کا فوجی گاڑی پر حملہ، کرنل شدید زخمی اور ڈرائیور شہید

فوجی مشقوں کے دوران موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ حملہ آوروں نے کرنل کی گاڑی پر فائر کھول دیا، جس سے ڈرائیور محمد رمضان شہید اور کرنل محمد زاہد لطیف زخمی ہوگئے۔

ابنا: کل بروز بدھ چھ نومبر کو گجرات کے علاقے کنجاہ کے علاقے میں کوٹ موج دین کے قریب  دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح دہشت گردوں نے گاڑی کو اس وقت کو نشانہ بنایا جب فوجی مشقوں میں مصروف اہلکاروں کی گاڑی پیٹرول پمپ کی طرف جا رہی تھی۔ اس حملے میں ایک فوجی اہلکار شہید اور لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے کرنل اور فوجی اہلکار نے بھاگ کر جان بچائی۔ وقوعہ کے بعد فوجی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔  فوجی اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو سی ایم ایچ گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل زاہد لطیف موج دین کے فارم ہاوس سے مشقوں کی نگرانی کے لیے فیلڈ کے وزٹ پر نکلے ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وقوعہ کے وقت ملزمان کی موٹر سائیکل سٹارٹ تھی اور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ SHO کنجاہ عامر شاہین گوندل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی DPO گجرات سید علی ناصر رضوی، DSP راجہ صداقت علی بھی موقع پر پہنچ  گئے۔

یہ حملہ جس علاقے میں ہوا ہے، وہ حساس سمجھا جاتا ہے، اس لیے کہ یہاں اس پہلے بھی ایک سے زیادہ دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں۔ یہاں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گاؤں جسّوکی میں دو ماہ قبل سات مومنین شہید کر دییے گئے تھے۔ گذشتہ سال جولائی کے مہینے کے دوران اس علاقے میں دریائے چناب پر ایک پل کے قریب سات سکیورٹی اہلکاروں کو گولی مار دی گئی تھی۔ دو ماہ بعد چار پولیس اہلکاروں کو کھٹالہ ریلوے کراسنگ کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے شہید کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کیمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حملے میں ملوث کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

.......

/169