19 اکتوبر 2013 - 20:30
لبنان کے اعلی سکیورٹی افسرکی طرف سے بشار اسد کی تعریف

لبنان میں سکیورٹی کے اعلی اہلکار نے شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں لبنان کے اغوا شدہ 9 زائرین کی آزادی کے بعد شام کے صدر بشار اسد کی تعریف و تمجید کی ہے لبنانی زائرین کو ترکی کے حامی دہشت گردوں نے حلب کے اعزاز علاقہ سے اغوا کیا تھا۔

ابنا: لبنان میں سکیورٹی کے اعلی اہلکارجنرل عباس ابراہیم  نے شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں لبنان کے اغوا شدہ  9 زائرین کی آزادی کے بعد شام کے صدر بشار اسد کی تعریف و تمجید کی ہے لبنانی زائرین کو ترکی کے حامی دہشت گردوں نے حلب کے اعزاز علاقہ سے اغوا کیا تھا۔ ابراہیم نے ترکی کی حکومت کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا، شام میں دہشت گردوں سے وابستہ الشمال یونٹ  نے لبنان کے 9 زائرین کو اغوا کرلیا تھا جس کے بدلے میں شام کے ایک گروہ نے ترکی کے دو پائلٹوں کو اغوا کرلیا تھا 9 لبنانیوں کی آزادی کے بعد لبنان نے ترکی کے 2 پائلٹوں کو بھی کل رات آزاد کردیا ہے۔

.......

/169