اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک مصری اہلکار نے کہا ہے کہ اس ملک کی انٹیلجنس ایجنسی نے غزہ میں موجود ایک دہشت گرد تنظیم کے سرغنے سے قطر کے انٹیلجنس چیف کی رازدارانہ گفتگو کو سن کر ریکارڈ کرلیا ہے جس میں قطری اہلکار غزہ میں موجود شخص سے کہہ رہا ہے کہ "صحرائے سینا میں مصری افواج اور مفادات پر اپنے حملے شدت سے جاری رکھو"۔ مصری سیکورٹی اہلکار نے البلد ویب سائٹ سے کہا: ہمارے خفیہ اہلکاروں نے غزہ میں موجود دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ممتاز دغمش اور قطر کے خفیہ ادارے کے سربراہ کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کو سن کر ریکارڈ کیا جس میں قطری اہلکار نے دغمش سے کہا ہے کہ صحرائے سینا میں مصر کی فوج اور اس ملک کے مفادات کو زیادہ نقصان پہنچانے کی ضرورت ہے چنانچہ اپنے حملے سے زیادہ شدت اور سرعت سے جاری رکھو۔ مصری اہلکار نے اس راز سے ایسے وقت میں پردہ اٹھایا ہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے مصری حکام بار بار کہتے آئے ہیں کہ صحرائے سینا پر حملے غزہ پٹی سے کی طرف سے ہورہے ہیں اور ان حملوں کی کمانڈنگ روم غزہ میں ہے۔ دو روز قبل بھی مصر کے تھرڈ کور کے کمانڈر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بعض غیر ملکی فریق بھی مصری افواج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں اور وہ اس ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔ مصری وزیر خارجہ: امریکہ اور قطر کے ساتھ تعلقات خراب ہیںمصری وزیر خارجہ نبیل فہمی نے کہا ہے کہ امریکہ اور قطر کے ساتھ مصر کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں اور اس صورت حال سے مشرق وسطی کا پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نبیل فہمی نے بدھ کے روز مصری اخبار الاہرام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مصر کے تعلقات میں عدم استحکام سے پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا: مصر اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں تناؤ اور عدم استحکام یکبارگی سے پیدا نہیں ہوا ہے یا مصر کی امداد مؤخر کرنے کے حوالے سے صرف ایک غلط امریکی فیصلہ ہی اس صورت حال کا سبب نہ تھا بلکہ اس مشکل کا تعلق ماضی سے ہے۔ نبیل فہمی نے کہا: مصر گذشتہ 30 برسوں سے سالانہ امریکی امداد کا سہارا لئے ہوئے تھا اور اسی وجہ سے اس ملک کے پاس کوئی متبادل راستہ نہیں تھا اور اسی بنا پر امریکہ کو غلط فہمی ہوئی تھی کہ گویا قاہرہ کی پالیسیاں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امریکہ کی مرضی کے مطابق ہونگی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں مصر کی سالانہ مالی اور عسکری امداد بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصر قبل ازیں سالانہ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر مالی اور عسکری امداد امریکہ سے وصول کرتا رہا ہے اور اس لحاظ سے صہیونی ریاست کے بعد دنیا کا پہلا ملک تھا۔ انھوں نے کہا: جب ہم ایک جمہوری ملک قائم ہونے میں کامیاب ہونگے تو دنیا کے ممالک مجبور ہوکر مصر کے بار ے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کریں گے اور ہمارے ساتھ احترام آمیز رویہ روا رکھیں گے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے یا مصری قوم کی عزت و وقار پر وار کرنے جیسے اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کرے گا اور ہم اس کو سرخ لکیر سمجھتے ہیں۔ مصری وزیر خارجہ نے مصر کے بارے میں تیونس کے صدر کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تیونس کے صدر نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معزول صدر محمد مرسی کو رہا کیا جائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور ہم ان کے اس موقف کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے قطر کے ساتھ مصر کے خراب تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ہمارے تعلقات کی خرابی کی وجہ الجزیز ٹی وی کی کارکردگی کی نوعیت ہے اور مصر کے واقعات کے بارے میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی جھوٹی تشہیری مہم نے ہمارے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭
شامی عوام اور مسلح افواج کی حمایت کے لئے کلک کریں اور نام، ایمیل ایڈریس اور سائن کریں۔ یہ میرا اور آپ کا فرض ہے