12 اکتوبر 2013 - 20:30
اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی کبھی جرآت نہیں کرسکتا

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی کبھی جرآت نہیں کرسکتا۔

ابنا: لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی کبھی جرآت نہیں کرسکتا۔ انھوں نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں حالیہ برسوں کے دوران تحریک مزاحمت کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت کو حاصل ہونے والی پے در پے شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت حال، غاصب صیہونی حکومت کی اس پوزیشن کو نمایاں کرتی ہے کہ وہ تحریک مزاحمت گروہ کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی جبکہ ایران جیسے طاقتور ملک پر حملے کا تصور کرنا بھی بہت مشکل امر ہے۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، ایران اور مغرب کے درمیان پیدا ہونے والے سازگار ماحول سے بوکھلائے ہوئے ہیں جبکہ اس ماحول کو متاثر کرنے کی ان کی کوئي سازش کامیاب نہیں ہوسکے گی اسلئے کہ ایران کی علاقائی و عالمی پوزیشن کسی پر پوشیدہ نہیں ہے۔ لبنان میں ایران کے سفیر نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ ماہیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی سلامتی اور امن و امان کے تحفظ کا واحد ذریہ، اس حکومت کے خلاف مزاحمت کا عمل جاری رکھنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲