7 اکتوبر 2013 - 20:30
مشرق وسطی میں اسلامی اور جمہوری جذبہ، اسلامی انقلاب کاکردار

مشرق وسطی میں اسلامی اور جمہوری جذبے کو بیدار کرنے میں ایران کے انقلاب نےاھم کردار ادا کیا ہے۔

ابنا: ہندوستان کے تجزیہ نگار جاوید نقوی نے کہا کہ مصر کی حکومت پر ڈکٹیٹروں کے ذریعے سے قبضہ کیا گیا۔ مصر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک سازش ہے اور جب بھی کوئی اسلام کے نام پر منتخب ہو کر اقتدار میں آتا ہے تو اس کا تختہ الٹ دیا جاتا ہے۔جاوید نقوی کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمین کی حکومت کی سر نگونی کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ عرب حکمرانوں اور ساتھ ہی استعماری طاقتوں کو بھی خوش رکھنا چاہتے تھے اور یہی پالیسی مصر میں مرسی کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنی۔جاوید نقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح ایرانی عوام نے شاہی حکومت کا تختہ الٹ دیا اسی طرح سعودی عرب اور قطر سمیت وہاں کے عوام اپنے شہنشاہوں کا تختہ پلٹ دیں گے، اس لئے کہ یہ سب امریکہ کے حامی ہیں جبکہ امریکہ بذات خود جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

.......

/169