6 اکتوبر 2013 - 20:30
تکفیری دینی تعلیمات کے متعلق جاہل ترین افراد ہیں۔ آیت اللہ مکارم شیرازی

سماجی: آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا تکفیری اسلامی اور دینی تعلیمات کے متعلق جاہل ترین افراد ہیں اور اس حقیقیت سے بشریت کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ابنا: آیت اللہ مکارم شیرازی نے گذشتہ روز تکفیریوں سے اسلام کو لاحق خطرات کے موضوع پر ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا تکفیری اسلام کو نقصان پہنچانے میں اپنی پوری توانائی خرچ کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا دشمن اہداف کے حصول کیلئے تکفیریوں سے استفادہ کررہا ہے اور عراق، مصر، شام اور پاکستان تکفیریوں کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا آج اسلام کو شدید خطرات لاحق ہیں ایسے حالات میں ہمیں اپنی دینی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے ان خطرات سے مقابلہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا دنیا اسلام کی طرف مائل ہے لیکن یہ تکفیری اسلام کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا تکفیری اسلامی تعلیمات کے متعلق جاہل ترین افراد ہیں۔
.......

/169