5 اکتوبر 2013 - 20:30
گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کی تربیت گاہیں موجود ہیں، علامہ سید راحت حسینی

مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کے خطیب اور نامور عالم دین آغا سید راحت حسین الحسینی کا خطبہ جمعہ میں کہنا تھا ہماری مشکلات کے حل کا واحد راستہ اتحاد میں مضمر ہے۔

ابنا: امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت و نامور عالم دین علامہ سید راحت حسین الحسینی نے خطبہ جمعہ میں گلگت کے مختلف علاقوں میں رونما ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے کو ایک مرتبہ پھر کشت و خون میں مبتلا کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شروٹ نالے میں ایک بزرگ چرواہے کو جس طرح دہشت گردوں نے بےدردی کیساتھ ذبح کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ فکر گلگت بلتستان کیلئے تباہ کن ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ استور کے رہائشی ایک ٹیکسی ڈرائیور کو چلاس میں لے جا کر قتل کیا جاتا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔

علامہ سید راحت حسین الحسینی کا گلگت کے نواحی علاقے کارگاہ نالہ میں دہشت گردوں کے مبینہ تربیتی مراکز کی اطلاعات پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اگر گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موجود کالعدم ملک گیر دہشتگرد تنظیموں کے منظم نیٹ ورک کیخلاف بروقت کاروائی نہ کی تو یہ مستقبل قریب میں خطے کے امن کیلئے تباہ کن ثابت ہونگے۔

.......

/169