5 اکتوبر 2013 - 20:30
آج، حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں امامت کے نویں ستارے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر صف ماتم بچھائی جا رہی ہے۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام سن ۱۹۵ ھجری قمری کو رمضان المبارک کے مہینے میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کے والد گرامی حضرت امام رضا علیہ السلام تھے جن کی شہادت کے بعد آپ منصب امامت پر فائز ہوئے اور دنیائے اسلام کی رہبی و امامت اپنے ہاتھوں میں لی۔ آپ کے دور امامت کو اسلامی تہذٰب، علوم ، فلسفہ اور اعتقادات کی شکوفائی کا دور کہا جا سکتا ہے۔

مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے مناظرہ، عام افراد کی تعلیم و تربیت، متفکر افراد کی پرورش اور حکومت کی منفی سیاست سے پردہ اٹھانا حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی اہم ترین سرگرمیاں تھیں۔

آپ کی شہادت کے سلسلے میں ایرانی عوام مسجدوں، امام بارگاہوں میں بڑے پیمانے پر عزاداری کے پروگرام منعقد کر رہی ہے، بالخصوص آپ کے والد گرامی حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور آپ کی پھوپی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں  عزاداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

ہم امام بزرگوار علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر تمام عالم اسلام اور شیعیان جہان کو تعزیت پیش کرتے ہیں.

امام جواد (ع) کی نورانی سیرت کا مختصر خاکہ

بسلسلۂ شہادت امام جواد علیہ السلام تعزیت و تسلیت عرض ہے

امام محمد تقی الجواد (ع) کی نظربندی قید اور شہادت

عراق میں امام محمد تقی (ع) کے زائرین پر خود کش حملے، 60 زائر شہید اور 75 زخمی

.......

/169