3 اکتوبر 2013 - 20:30
واشنگٹن میں فائرنگ، ایک عورت ہلاک ۵ افراد زخمی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے کیپٹل ہل میں کانگرس کی عمارت کے قریب فائرنگ سے ایک عورت ہلاک اورپولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ابنا: امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے کیپٹل ہل میں کانگرس کی عمارت کے قریب فائرنگ سے ایک عورت ہلاک اورپولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق کیپٹل ہل کے علاقے میں کار سوار خاتون نے وائٹ ہاؤس کے بیریر کو توڑنے کی کوشش کی۔ امریکی پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون تھی جسے تعاقب کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے دوران امریکی کانگرس میں بجٹ کٹوتی اور حکومتی شٹ ڈاؤن پر خصوصی اجلاس جاری تھا۔ پولیس اور ایف بی آئی نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سپریم کورٹ، کانگریس اور آس پاس کے تمام دفاترکو بند کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مشتبہ کارسے 7 سے 8 فائرہوئے ایوان کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ فائرنگ سے بھگدڑمچ گئی، سینیٹرزکو کانگرس کی عمارت سے باہرجانے سے روک دیا گیا۔واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے ذریعے ہلاک کئے جانے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اورکچھ عرصہ قبل امریکہ کی ریاست واشنگٹن  کے سیاٹل شہر کی ایک اپارٹمنٹ میں پانچ افراد کو قتل کردیا گیا تھااور یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آيا تھا کہ جب بوسٹن میں میراتھن دوڑ میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور ایک سو اسّی سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔مسلح تشدد کو امریکہ کی ایک بڑی سماجی مشکل قرار دیا  جاتا ہے لیکن ابھی تک اس ملک کی حکومت اور کانگریس اس پر قابو پانے میں نا کام رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲