اہل بیت ںیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوب بغداد میں واقع مسیب کے علاقے میں شیعوں کی ایک مسجد میں آج خود کش حملہ کیا گیا جس میں ۳۰ افراد شہید اور ۲۷ زخمی ہوئے ہیں۔یہ خود کش حملہ اس وقت کیا گیا جب مسجد میں ایک مجلس ترحیم کا پروگرام منعقد ہو رہا تھا اور لوگوں کی بھیڑ بھاڑ تھی۔مسجد پر کئے گئے اس خود کش حملے کے باعث مسجد کی چھت بھی گر گئی اور مسجد میں موجود مومنین حضرات ملبے کے تلے دھب گئے۔واضح رہے کہ عراق میں شیعوں کی مساجد، امام بارگاہوں اور ان کے مذہبی پروگراموں کو مسلسل دھشتگردانہ حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ اس ملک میں شیعہ سنی اختلاف کی ہوا پھیلائی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 467989
عراق کے شہر حلہ کے قریبی علاقے مسیب میں شیعوں کی مسجد پر ہونے والے خود کش حملے میں مسجد کی چھت گر گئی جس کے باعث ۵۷ مومنین شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔