27 ستمبر 2013 - 20:30
گلگت، علامہ ساجد نقوی کی شیخ نیئر مصطفوی کے گھر جا کر انکے والد کی وفات پر تعزیت

ایس یو سی کے سربراہ نے دورہ عظمت شہداء کے چوتھے روز نگر جاتے ہوئے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل کے گھر نومل جا کر انکے والد کی وفات پر خصوصی تعزیت کی۔

ابنا: دورہ عظمت شہداء کے چوتھے روز شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نگر جاتے ہوئے راستے میں نومل گاوں میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی کے گھر جا کر انکے والد محترم کی وفات پر تعزت اور خصوصی فاتحہ خوانی کی، علامہ ساجد نقوی کے ہمراہ علامہ ناظر تقوی، علامہ جعفر سبحانی علامہ عارف واحدی، علامہ شیخ مرزا علی اور صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدار علی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں نگر جاتے ہوئے راستے میں عوام نے علامہ ساجد نقوی کے قافلے کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا۔

.......

/169