اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق جنرل سلیمانی نے امریکی صدر اوباما سے مخاطب ہوکر کہا: آپ کا یہ موقف اسلامی جمہوریہ ایران پر آپ کی نوازش نہيں ہے بلکہ یہ عاجزی کا اظہار ہے۔ آپ کبھی بھی اسلامی جمہوری نظام کو نقصان نہيں پہنچا سکے ہو اور کبھی اسلامی جمہوری نظام کا تختہ الٹنے کے در پے نہيں ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا: اسلامی جمہوری نظام کے آغاز سے ہی امریکہ کی یہی کوشش رہی ہے کہ وہ اس اسلامی نظام کا خاتمہ کردے اور یہ امریکی کوششیں آج تک جاری ہیں۔ جنرل سلیمانی نے کہا: یہ جو آپ کہہ رہے ہیں کہ "ہم اسلامی جمہوری نظام کا تختہ الٹنے کے درپے نہیں ہیں"، یہ آپ کی عنایت اور نوازش نہیں ہے بلکہ عاجزی اور بے بسی کا اعلان ہے؛ آپ کبھی بھی اسلامی جمہوری نظام کا تختہ نہیں الٹ سکتے تھے اور اب بھی اس نظام کے خاتمے کے درپے نہيں ہوسکتے۔ جنرل سلیمانی نے کہا: امریکہ گذشتہ 35 برسوں سے اسلامی جمہوری نظام کے خلاف بزدلانہ ترین اور بدترین اقدامات عمل میں لاتا رہے ہے اور امریکی اقدامات کا پورا ریکارڈ ہماری قوم کے حافظے میں محفوظ ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا: آپ ایک طرف سے اسلامی جمہوری نظام کے سے اپنی عدم دشمنی کا دعوی کرتے ہیں اور دوسری طرف سے ایرانی قوم کے لئے انسانی ضروریات کے لئے دوا خریدنے پر قدغن لگاتے ہیں!؟؟؟؟جنرل سلیمانی نے کہا: یہ جو آپ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنے کے درپے نہیں ہے، اس وقت قابل قبول ہوگی جب امریکہ کی بنیادی پالیسیوں سے اس قسم کے اہداف مٹا دیئے جائیں اور امریکہ کے کردار میں اس کے آثار نظر نہ آئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
25 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 466981
اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں تضادات بھرے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنے کے درپے نہیں ہے جس کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی اسلامی جمہوری نظام کا تختہ نہیں الٹ سکتا تھا اور کبھی بھی ایسا نہيں کرسکتا ورنہ وہ ایسا ضرور کرتا۔