ابنا: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صدر عبداللہ گل نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی ترکی میں دراندازی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ عبداللہ گل نے جو نیویارک میں ہیں کہا کہ سرحد پر ہر طرح کی حفاظتی تدابیر اور توپ اور ٹینک لگانے کے باوجود بھی ہم دہشتگردوں کو دراندازی سے نہیں روک پارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور شام کی نو سو دس کلومیٹر لمبی سرحد کے پیش نظر شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو ترکی میں داخل ہونے سے روکنا ایک بڑا دشوار کام ہے۔
.......
/169