21 ستمبر 2013 - 20:30
خیبر ایجنسی میں پانچ سلفی تکفیری دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دہشت گرد تنظیم کے مرکز میں دھماکے سے 5شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں دہشت گردوں کا تعلق سلفی وہابی تکفیریوں سے تھا۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دہشت گرد تنظیم  کے مرکز میں دھماکے سے 5شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں دہشت گردوں کا تعلق سلفی وہابی تکفیریوں سے تھا۔ لیویز فورس کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے نالہ کجھوری میں کالعدم نام نہاد لشکر اسلام کے مرکزمیں بارودی مواد پھٹنے سے زورداردھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے مرکزی ترجمان یونس خان عرف ابورشیدلشکری سمیت 5شدت پسند ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔۔مرنیوالوں میں کالعدم لشکر اسلام کے 3جبکہ کالعدم تحریک طالبان کے 2شدت پسند شامل ہیں۔دھماکے سے شدت پسندوں کے مرکزی دفتر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہےمرنے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق سلفی وہابی تکفیریوں سے ہے۔

.......

/169