ابنا: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملے کرنے والے دو حملہ آوروں کو پولیس نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پولیس کی جانب سے سرینڈر ہو جانے کی وارننگ کو نظر انداز کر تے ہوئے حملہ آور ہوئے۔ ترکی کی وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر دو راکٹ داغے گئے جبکہ ہیڈ کوارٹر سے متصل پارک سے دھماکہ خیز مواد بر آمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق انقلابی پیپلز لبریشن پارٹی فرنٹ سے تھا۔انقلابی پیپلز لبریشن پارٹی فرنٹ جو کہ ایک مسلح جماعت ہے، اس سے پہلے بھی ترکی میں ہونے والے مختلف واقعات میں ملوث رہی ہے اور اس نے ملک میں ہونے والے بڑے حملوں بالخصوص یکم فروری کو انقرہ میں امریکی ایمبیسی پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔
.......
/169