ابنا: افغانستان کےصدارتي دفتر سے جاري ہونےوالے بيان ميں کہا گيا ہے کہ صدر حامد کرزئي نے افغانستان اور پاکستان کے امور ميں برطانيہ کے خصوصي نمائندے سے ملاقات ميں کہا کہ کابل ايسے ہر قسم کے حملے کي مذمت اور مخالفت کرتا ہے جس ميں بے گناہ افغان شہري مارے جائيں ۔ افغان صدر نے برطانوي وزارت جنگ کي طرف سے جاري کردہ حاليہ رپورٹ کے بارے ميں جس ميں اس بات کا اعتراف کيا گياہے کہ برطانيہ کے ڈرون طيارے افغانستان ميں حملے کرتے ہيں برطانوي نمائندے سے وضاحت طلب کي ۔برطانوي وزارت جنگ کي رپورٹ ميں کہا گيا ہےکہ گذشتہ پانچ برس ميں افغانستان ميں برطانيہ کے ڈرون حملوں ميں چھے گنا اضافہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ افغانستان ميں عام شہريوں کے خلاف امريکا اور برطانيہ کے ڈرون حملوں کي وجہ سے افغان عوام ميں شديد غم و غصہ پايا جارہا ہے۔ افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان ميں بھي ڈرون حملوں کو لے کر شديد مخالفت اور نفرت کا اعلان کيا جارہا ہے ۔...../169
9 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461582
افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے اپنے ملک ميں برطانيہ کے ڈرون حملوں کي مذمت کي ہے ۔