31 اگست 2013 - 19:30
ایران اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری کے سیاسی امور کے معاون اور ان کی ٹیم ان دنوں ایران کے دورہ پر ہے۔ اس ٹیم نے گذشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اقوام متحدہ کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گردوں کی انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام، عراق اور افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے شام کے مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا۔

.......

/169