31 اگست 2013 - 19:30
اسپین، شام کے خلاف امریکہ کے جارحانہ عزائم کی مذمت

اسپین کے مختلف شہروں میں عوام نے مظاہرے کرکے شام کے خلاف امریکہ کے جارحانہ عزائم کی مذمت کی ہے۔

ابنا: میڈریڈ کے مرکزی اسکوائر پر بڑا مظاہرہ ہوا اور اسکے علاوہ سارگوسا شہر نیز دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے شام اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے امریکی امپریالیزم کے خلاف نعرے لگائے۔ ادھر صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہےکہ شام پر امریکہ کے ممکنہ حملوں کی صورت میں شام کی فوج اسرائيل کو کھنڈروں میں تبدیل کردے گي۔ اس صیہونی اخبار نے لکھا ہےکہ اسرائيلی حکام کو یہ تشویش لاحق ہےکہ اگر امریکہ یا کوئي اور ملک شام پر حملے کرتا ہے تو شام اسرائيل کو کھنڈروں میں تبدیل کردے گا۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ شام پرامریکہ کے نتائج اس سے کہیں زیادہ سنگين ہونگے جو اسرائیلی حکام نے سوچ رکھا ہے۔ واضح رہے کچھ دنوں سے امریکہ اور اسکے مغربی اور عرب پٹھووں نے شام کے خلاف جنگ شروع کرنے کے حوالے سے نفسیاتی جنگ شروع کررکھی ہے۔

.......

/169