ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف خالد شمیم وائین نے اپنے دورۂ چین میں اس ملک کے فوجی مرکزی کمیشن کے سکریٹری شوکلیانگ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اور تعاون پر زور دیتے ہوئے انھیں مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ چین کے فوجی مرکزی کمیشن کے سکریٹری شوکلیانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون، نہ صرف دونوں ممالک کے مفادات بلکہ علاقائی امن و استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔اس ملاقات میں پاکستان کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف خالد شمشم وائین نے بھی امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اور تعاون کے تناظر میں اسلام آباد اور بیجنگ، مستقبل میں بہت سے مسائل حل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
.......
/169