27 اگست 2013 - 19:30
امریکہ کی نظر میں انسانی اقدار کی حقیقت

امریکہ صرف اپنے مفادات کے درپے وہتا ہے اور اسے انساری اقدار کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

ابنا: امریکہ کی ایک جنگ مخالف سرگرم عمل شخصیت ڈان ڈابر نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں اپنے مفادات کیلئے دیگر ملکوں کے سلسلے میں غیر انسانی طریقوں پر عمل کرنے سے متعلق امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکہ کی، خاصطور سے فوجی مداخلت کے ان ملکوں کے عوام کیلئے تباہ کن نتائج برآمد ہوتے رہے ہیں جس کی بناء پر ان ملکوں کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انھوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں امریکہ کے حالیہ موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس بہانے سے شام میں فوجی مداخلت کے درپے ہے جبکہ اسے شام کے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انھوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ اس قسم کی فوجی مداخلت سے پورا علاقہ متاثر ہوگا اور جو نقصانات لیبیاء، افغانستان اور عراق کے عوام کو براشت کرنا پڑے ہیں وہ شام اور اس کے پڑوسی ملکوں کے عوام کو بھی برداشت کرنا پڑسکتے ہیں۔انھوں نے اس عمل کو عالمی امن کے منافی قرار دیا اور کہا کہ جب تک امریکہ کا یہ عمل جاری رہے گا عالمی رائے عامہ کو سکون میسر نہیں ہوسکے گا۔

.......

/169