ابنا: مصر کے وزیر خارجہ نبیل فہمی نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو میں ترک حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو عرب ممالک پر حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ نبیل الفہمی نے مصر کے بارے میں ترکی کے مؤقف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی جیسی غیر عرب حکومت کو عربوں پر حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نبیل فہمی نے کہا کہ ترکی کا سلطنت عثمانی کا خواب ہرگز پورا نہیں ہوگا۔
.......
/169