ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جعفریہ کونسل کا اہم اجلاس راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت اور صوبائی صدور اور مرکزی کابینہ کے عہدیدارن کی شرکت میں منعقد ہوا ۔نیز اس اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کے علاوہ مرکزی کابینہ، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی صدور شریک ہیں۔اجلاس میں قومی دفاعی پالیسی سمیت اہم قومی و ملی امور پر اہم فیصلہ جات متوقع ہے ، اس اہم اجلاس میں ایس یو سی کی مجموعی تنظیمی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
.......
/169